ETV Bharat / state

وادی میں بارش سےخطرے کا کوئی امکان نہیں - محکمہ موسمیات نے

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کی فصلوں کو فائدہ پہنچے گا۔

rain
rain
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 8:06 PM IST

وادی کشمیر میں پیر کی صبح سے موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم میں کافی تبدیلی پائی گئی اور لوگوں کو گرمی کے ایام سے راحت مل گئی

وادی میں بارش سےخطرے کا کوئی امکان نہیں

بارش سے دریاؤں و نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے وہیں حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے کسی بھی خطرے کا اندیشہ نہیں ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کشمیر میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے موسم میں آئندہ کل سے تبدیلی آئے گی اور ماہ ستمبر کی 2 تاریخ تک موسم خشک رہنے کا قوی امکان ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کشمیر میں محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ آنے والے ایام میں جموں و کشمیر میں موسم میں کوئی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دو ستمبر کے بعد جموں، کشمیر اور لداخ میں بارش ہونے کے قوی امکان نظر آرہے ہیں تاہم اس سے کسی بھی خطرہ کا اندیشہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تازہ بارش سے جہاں لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے وہیں کسانوں میں بھی خوشی ہے کیوں کہ اس بارش سے فصلیں بہر ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سنہ 2014 میں آج ہی کے دن سے بارشوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوا تھا جس نے بعد میں ایک طوفانی سیلاب کی شکل اختیار کرکے وادی میں تباہی مچائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.