جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس چیف سیکرٹری کی دہلی میں میٹنگ کے بعد جموں و کشمیر بلخصوص وادی کشمیر میں افواہوں کے مطابق جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں صوبہ جموں کو ریاستی درجہ جبکہ کشمیر کو دو الگ الگ یونین ٹریٹریز میں تقسیم کرنے کی اطلاع ہے۔
جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں کے پارٹی دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پارٹی کے سئنر رہنماوں نے شرکت کی۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے سابق نائب وزیراعلی کویندر گپتا سے خاص بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہماری ایک عام میٹنگ تھی اور بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے وعدہ پر قائم ہے کہ جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا اور بی جے پی لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وہیں، انہوں نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے مشیروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایل جی کے ایڈوئزرز کہیں نظر نہیں آرہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے کام ہوں۔