کشمیر اور پونے کے درمیان ہوئے خواتین کرکٹ میچ میں کشمیر خواتین کرکٹ ٹیم نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ جیت حاصل کرنے کے بعد کھلاڑی کافی خوش تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں نے کہا کہ' 19 راشٹریہ رائفلز نے ہمیں موقع فراہم کیا اور ہمیں بیرون ریاست جاکر کھیلنے اور اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملا۔
کھلاڑیوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ مطالبہ کیا ہے ہمیں اسی طرح پلیٹ فارم مہیا کرائے جائیں تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں اور اپنے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کا نام بھی روشن کر سکیں۔
'مزید پڑھیں: پراپرٹی ٹیکس آرڈیننس: 'عوام کش فیصلہ
واضح رہے کہ ٹیم کی واپسی پر آج 19 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے ان تمام کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے کمانڈر سیکٹر 2 وی ایس ٹھاکر کمانڈنگ آفسر دھرمیندر یادو موجود تھے۔