ETV Bharat / state

Anti-Encroachment Campaign:انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا، ضلع مجسٹریٹ سری نگر

ضلع مجسٹریٹ سری نگراعجاز اسد نے کہا کہ ہم ایل جی صاحب کی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کررہے ہیں لہذا انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی غریب یا اس شخص جس کے پاس زمین نہیں ہے ان کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔

انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریبوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 6:33 PM IST

سری نگر: ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے دوران غریب لوگوں کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لالچوک میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید سرعت آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی کام نائٹ شفٹوں میں شروع کیا جا ئے گا۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا ہم ایل جی صاحب کی ہدایات پر پوری طرح سے عمل کر رہے ہیں لہذا انسداد تجاوزات مہم کے دوران کسی بھی غریب یا اس شخص جس کے پاس زمین نہیں ہے ان کے ساتھ نہیں چھیڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لال چوک میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی کیونکہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی نائٹ شفٹوں میں کام شروع کیا جا ئے گا۔

تجاوزات کے متعلق جعلی فہرستیں منظر عام پر آنے کے متعلق پوچھے جانے پر اعجاز اسد نے کہا کہ اب تک دو جعلی فہرستیں منظر عام پر آئی ہیں جن پر نہ کسی کی مہر ہے اور نہ دستخط، ان کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے اور سائبر پولیس اس کی انکوائری کر رہی ہے۔

انہوں نے جی 20 میٹنگ کے بارے میں کہا کہ سری نگر میں جی 20 میٹنگ کا انعقاد ہونے والا ہے، جو جموں وکشمیر کے لئے فخر کا لمحہ ہے خاص کر سری نگر کے لوگوں کے لئے۔

مزید پڑھیں:Anti-Encroachment drive in Jammu تجاوزات مہم کے دوران سنگ باری اور ٹی آر ایف کی دھمکیوں کے خلاف بجرنگ دٓل کا احتجاج

خود کشی کے واقعات پیش آنے کے پیش نظر پلوں کی فنسنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ فنسنگ سے خود کشی کے واقعات کم نہیں ہوسکتے ہیں اس کے لئے کونسلنگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے اور ہم ان واقعات سے نمٹنے کے لئے بنیادی وجوہات کو دیکھ رہے ہیں۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.