ETV Bharat / state

National Doctors' Day ڈاکٹرز کے بے لوث کام پر قوم کو فخر ہے، منوج سنہا

author img

By

Published : Jul 1, 2023, 10:54 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کے ذریعے ڈاکٹروں کے قومی دن پر ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'میں ڈاکٹروں کے قومی دن پر تمام ڈاکٹروں کا مشکور ہوں، جو زندگی بچانے کے لیے چوبیس گھنٹے مریضوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں جبکہ معاشرے کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔'

ڈاکٹرز کے بے لوث کام پر قوم کو فخر ہے، منوج سنہا

سرینگر: جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے ڈاکٹروں کے قومی دن کے موقع پر طبی ماہرین کے کام اور گراں قدر خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وہیں انہوں نے قوم اور سماج کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لیے ڈاکٹروں کے غیر متزلزل عزم پر فخر کا اظہار کیا۔ موصوف نے ہفتے کے روز اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'میں ڈاکٹروں کے قومی دن پر تمام ڈاکٹروں کا مشکور ہوں، جو زندگی بچانے کے لیے چوبیس گھنٹے مریضوں کی خدمت کرتے رہتے ہیں جبکہ معاشرے کو خوش اور صحت مند رکھنے کے لیے ان کی گراں قدر خدمات پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ ہر سال یکم جولائی کو ڈاکٹروں کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ڈی بی گیش کی صحت کے شعبہ میں خدمات کو سراہنے کے لیے یکم جولائی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یکم جولائی کے موقع پر صحت سے متعلق مختلف اداروں، ہسپتالوں اور طبی اداروں/مارکز میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، جن میں ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

ایسے میں بھارت سمیت جموں وکشمیر میں ڈاکٹروں کا عالمی دن یکم جولائی یعنی ہفتے کو منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہماری زندگی میں معالجین کی اہمیت اور ان کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی مختلف میڈیکل اداروں اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریبات انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں ڈاکٹروں کے اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دینے کو سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: National Doctor’s Day: وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.