آفیشیل ذرائع کے مطابق سرینگر کے رحیم باغ، مہجور نگر سے تعلق رکھنے والے ساتویں جماعت کے ایک طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 17 سالہ نوجوان نے خود کو پھانسی لگاکر اپنا کام تمام کرلیا۔
اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ سرینگر میں خودکشی کا چوتھا واقعہ ہے۔
مزید پڑھیں: سرینگر میں مویشی پالن کا رجحان
معاشرے میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔