ETV Bharat / state

Tatto ground handed over to MHA: سرینگر کے ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا، زمین وزارت داخلہ کو منتقل - ٹٹو گرائونڈ سے فوج کا انخلا

سرینگر کے قلب اور لال چوک سے محض دو کلومیٹر دوری پر واقع ٹٹو گراؤنڈ - جس میں دہائیوں سے فوجی کیمپ قائم ہے - کو مرکزی وزارت داخلہ کو منتقل کر دیا ہے۔

a
a
author img

By

Published : Aug 1, 2023, 11:51 AM IST

سرینگر: جموں کشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں بٹہ مالو علاقے میں واقع ٹٹو گراونڈ کی 139.04 ایکڑ زمین کو وزارت دفاع نے مرکزی وزارت داخلہ کو منتقل کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس اراضی پر سیاحتی سرگرمیوں کے لئے انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا اور دیگر سرگرمیوں کے لئے بھی اس اراضی کو استعمال کیا جائے گا۔

ٹٹو گراونڈ، بٹہ مالو میں واقع ہے جو سرینگر کے تجارتی مرکزی لال چوک سے محض دو کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ اس گراونڈ میں 2 نومبر سنہ 2015 میں سابق مرحوم وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے 136 کنال اراضی پر ’’سٹیزن پارک‘‘ بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھی تھی۔ تاہم اس پارک کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ ٹٹو گراؤنڈ برسوں سے وزارت دفاع کے قبضے میں تھا اور یہاں کافی بڑا فوجی کیمپ قائم ہے۔ اس کی کچھ اراضی میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کا ایک کیمپ بھی قائم ہے۔

وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے گزشتہ روز اس زمین کی منتقلی پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ یہ تقریب سرینگر میں ایل جی کی سرکاری رہائشگاہ و دفتر راج بھون میں منعقد ہوئی۔ وزارت دفاع کی جانب سے ٹٹو گراؤنڈ کے فوجی افسر نے نمائندگی کی جبکہ وزارت داخلہ کی نمائندگی صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کی۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ زمین فوج وزارت داخلہ کو 120 دنوں کے اندر سپرد کرے گی۔

مزید پڑھیں: Encroachments on State Land سرکاری زمین سے قبضے ہٹانے کےلیے تین ماہ کی مہلت

ایل جی منسوج سنہا نے اس مفاہمتی یادداشت کو ’’یادگار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ کو سیاحت کے لئے فروغ کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز عوام کی بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔ منوج سنہا نے مزید کہا کہ سول انتظامیہ ٹٹو گراؤنڈ میں شعبہ سیاحت کے لئے جدید انفراسٹرکچر قائم کرے گی اور اس مقام کو سیر و تفریح کے لئے جاذب نظر بنائیں گے۔

Tatto ground handed over to MHA

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.