ETV Bharat / state

کشمیر میں ریل خدمات کی معطلی میں 9 جون تک توسیع - Kashmir railway services suspended till 9 June

حکام نے ایک حکمنامے میں کہا کہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ سے بانہال تک کی ریل خدمات کی معطلی کو نو جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

کشمیر میں ریل خدمات کی معطلی میں نو جون تک توسیع

author img

By

Published : May 31, 2021, 5:49 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو میں نرمی کے بیچ ریل خدمات کی معطلی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یونین ٹریٹری میں بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی ریل سروسز کی معطلی نو جون تک بڑھا دی گئی ہے۔

بتا دیں کہ جموں وکشمیر میں کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ ریل خدمات بھی معطل کر دی گئی تھیں۔

متعلقہ حکام نے ایک حکمنامے میں کہا کہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ سے بانہال تک کی ریل خدمات کی معطلی کو نو جون تک بڑھا دیا گیا ہے۔

حکمنامے میں تمام متعلقین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پر عمل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں پیر کے روز کورونا کرفیو میں نرمی کی جس کے تحت بازاروں میں پچاس فیصد دکانیں کھلی رہیں جبکہ سڑکوں پر بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بحال ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.