ETV Bharat / state

Kashmir Craft Tour مہاراشٹر کی طالبات کشمیر کرافٹ ٹور پر

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 8:06 PM IST

ریاست مہاراشٹرا کے اسکول آف فیشن، پونے، سے کشمیر کرافٹ دورے پر آئی طالبات کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران انہوں نے دستکاروں کے ساتھ ملاقات کی جو ان کے لئے کافی سبق آموز تھا۔

مہاراشٹر کی طالبات کشمیر کے کرافٹ دورے پر

سرینگر: ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے سے تعلق رکھنے والی طالبات نے کرافٹ کے حوالہ سے معلومات حاصل کرنے کی غرض سے وادی کشمیر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران طالبات نے دستکاروں اور ان کے کرافٹ کے متعلق تعلیم معلومات حاصل کی۔ کشمیر دورے پر آئی یہ طالبات پونے کے اسکول آف فیشن سے کرافٹ دورے پر کشمیر آئین اور یہاں شہر سرینگر میں مختلف دستکاروں سے ملاقات کرکے ان کے ہنر سے متعلق معلومات حاصل کی۔

دورے کے حوالہ سے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے طالبات کا کہنا ہے کہ وہ اس کرافٹ جانکاری حاصل کرنے کے بعد فیشن ڈیزائنگ میں استعمال کر سکتی ہیں جس سے کشمیر کے کرافٹ کو مزید فروغ مل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر کا کرافٹ منفرد ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کشمیری کرافٹ سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا سے جانکاری حاصل کی تھی تاہم سوشل میڈیا پر سطحی معلومات دستیاب ہونے کی وجہ سے انہوں نے کشمیر کے کرافٹس سے معلق مکمل معلومات حاصل کرنے اور از خود دستکاروں کے ساتھ ملاقات کی غرض سے کشمیر کا دورہ کیا۔

طالبات نے مزید بتایا کہ وہ اپنی فیشن ڈیزائنگ میں کشمیر کے کرافٹ کے ڈیزائن استعمال کر سکتی ہیں جس سے ان کے ڈیزائن مزید خوبصورت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران انہیں مختلف معلومات ہوئیں وہیں انہیں دستکاروں کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی بعض ایسی معلومات حاصل ہوئیں جو مستقبل میں فیشن ڈیزائنگ کے دوران ان کے کام آئیں گے۔

مزید پڑھیں: All India Craft in Moradabad مرادآباد ضلع میں آل انڈیا کرافٹ ویک

محکمہ صنعت و حرفت کے ڈاریکٹر محمود شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’یہ اس نوعیت کا پہلا دورہ تھا جب بیرون ریاست سے آئی طالبات نے کشمیر کرافٹ سے متعلق آگاہی حاصل کی۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ اس سے کشمیر کے کرافٹ کو فروغ ملے گا اور فیشن ڈیزائنرز کا بالواسطہ رابطہ دستکاروں سے رہے گا تاکہ دونوں ایک دوسرے سے مہارت حاصل کر پائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.