ETV Bharat / state

CUET Exams سی یو ای ٹی کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر سے باہر نامزد کرنے کے فیصلے سے طلبا مایوس، محبوبہ مفتی - محبوبہ مفتی کی خبر

این ٹی اے کی طرف سے سی یو ای ٹی کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر سے باہر نامزد کرنے کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ' نینشل ٹیسٹنگ ایجنسی کی طرف سے کامن یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر سے باہر نامزد کرنے کے فیصلے سے طلبا میں مایوسی بڑھ گئی ہے جو پہلے ہی بے روزگاری کے بڑے بحران سے دوچار ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 19, 2023, 3:19 PM IST

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نینشل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی طرف سے کامن یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر سے باہر نامزد کرنے کے فیصلے سے طلبا مایوس ہوئے ہیں۔انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔بتادیں کہ امسال جموں وکشمیر کی تمام یونیورسٹیوں نے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لئے تحریری امتحانات این ٹی اے کے ذریعے کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔

این ٹی اے کی طرف سے سی یو ای ٹی کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر سے باہر نامزد کرنے کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا، ' نینشل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کی طرف سے کامن یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ (سی یو ای ٹی) کے امتحانی مراکز جموں وکشمیر سے باہر نامزد کرنے کے فیصلے سے طلبا میں مایوسی بڑھ گئی ہے جو پہلے ہی بے روزگاری کے بڑے بحران سے دوچار ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے بیشتر سٹیٹ کے اندر کا سفر خرچہ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی کیونکہ یہ امتحانات 25 تاریخ کو منعقد ہونے والے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ متعلقہ حکام نے یہ معاملہ پہلے ہی این ٹی اے کے ساتھ اٹھایا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور دیگر سیاسی لیڈروں نے بھی اس معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے جموں و کشمیر کے طلبا کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: CUET Exam Center Outside JK امتحانی مراکز کے الاٹمنٹ پر طلبہ کے خدشات کو دور کیا جائے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.