عام لوگ کورونا وائرس کے قہر سے خوف و تشویش کی وجہ سے گھروں میں ہی محدود رہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز کو کم کرنے کے لیے انتظامیہ نے 11 اضلاع میں تین روز کا لاک ڈاؤن نافذ کیا۔ شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تاکہ لوگوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جا سکے۔
وہیں عام لوگ بھی کورونا وائرس کے قہر سے خوف و تشویش کی وجہ سے گھروں میں ہی محدود رہے۔ لاک ڈاؤن میں ضروری خدمات کو مستثنٰی رکھا گیا۔
واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے پیش نظر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر خان نے میڈیا کمپلیکس میں ایمرجنسی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ ان کے ہمراہ صوبائی کمشنر پی کے پولے بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عید 2021: تاریخی درگاہوں و مساجد کے منبر و محراب خاموش
بصیر خان نے کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے بہتر سہولیات میسر ہیں۔ انفراسٹرکچر اور دیگر دواؤں سے متعلق پھیلائی جا رہی خبریں بے بنیاد ہیں اور لوگوں میں خوف پھیلایا جا رہا ہے۔