ETV Bharat / state

SSB to hold Exams in November ایس ایس بی کے امتحانات نومبر میں ہوں گے، ایل جی - SSB Recruitment Scam in Kashmir

منوج سنہا نے سرینگر کے کنونشن سینٹر میں سرکاری نوکریوں کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو "روزگار میلہ" میں جوائننگ کے اسناد دینے کی ایک تقریب کے دوران کہا کہ ایس ایس بی کے منسوخ امتحانات نومبر میں منعقد ہوں گے، جب کہ ماضی کے امتحانات میں بے ضابطگیوں میں مزید ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ SSB to hold Exams in November

SSB to hold exams in November
SSB to hold exams in November
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 2:09 PM IST

Updated : Oct 30, 2022, 3:39 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری کے ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ سروس سلیکشن بورڈ کی طرف سے منسوخ کیے گئے امتحانات نومبر میں منعقد ہوں گے جب کہ ماضی کے امتحانات میں بے ضابطگیوں میں مزید ملوث افراد گرفتار کیے جائیں گے۔ منوج سنہا نے سرینگر کے کنونشن سینٹر میں سرکاری نوکریوں کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو "روزگار میلہ" میں جوائننگ کے اسناد دینے کی ایک تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سرکاری نوکریاں معیار کے مطابق ملیں گی نہ کہ رشوت اور سفارش سے حاصل ہوسکتی ہیں۔ SSB to hold Exams in November in Kashmir

ایس ایس بی کے امتحانات نومبر میں ہوں گے، ایل جی

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کرکے اس میں جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔ احتجاج اور تنقید کے بعد ایل جی انتظامیہ نے چیف سکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بے ضابطگیوں میں ایس ایس بی کے چند ممبران کے ملوث ہونے کے اشارے ملے ہیں اور سی بی آئی جانچ کے بعد اس کا مکمل پردہ فاش ہوسکتا ہے۔ سی بی آئی نے اب تک تقریباً 40 ملوثین کے خلاف مقدمے درج کیے ہیں اور ان میں کئی گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔ منوج سنہا نے کہا کہ نوکریوں کے لیے امتحانات میں شفافیت ہوگی اور کسی بھی طرح کی بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 30, 2022, 3:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.