ETV Bharat / state

Coldest Day in Srinagar: اکیس جون موسم گرما کا سرد ترین دن ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 15 گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں شدید بارش کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔Rains in Kashmir

srinagar-recorded-coldest-june-day-after-48-years
سرینگر میں 48 برس بعد ماہ جون میں سرد ترین دن ریکارڈ
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 8:57 PM IST

Updated : Jun 21, 2022, 10:43 PM IST

سرینگر: گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 48 برس بعد ماہ جون میں سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ سرینگر میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔Coldest Day in Srinagar محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 15 گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں شدید بارش کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہر فیضان کینگ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ منگل کے روز سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سال 1975 کے بعد امسال جون کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں بدھ کے روز بھی بارشوں کا امکان ہے اور 23 جون سے موسم میں بہتری آسکتی ہے۔ ماہر موسمیات نے بتایا کہ آئندہ پندرہ گھنٹے موسمی لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کے حامل ہے کیونکہ اس دوران وادی میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور جنوبی کشمیر میں اس کا زیادہ اثر رہے گا۔Rains in Kashmir

جون کے مہینے میں درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہونے اور اس کا ہاٹی کلچر اور اگریکلچر شعبے پر منفی اثرات پڑنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ماہر موسمیات نے بتایا کہ چونکہ 23 جون سے موسم میں بہتری کا امکان ہے لہذا زرعی اور باغبانی شعبے پر منفی اثرات پڑنے کا امکان بہت ہی کم ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر 23 جون کے بعد بھی موسم جوں کا توں رہا تو اس صورت میں ذرعی اور باغبانی شعبے پر برے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے گزشتہ چند دنوں سے وادی کشمیر کے میدانی اور بالائی علاقوں میں مسلسل بارشیں ہورہی ہیں۔جہاں میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہورہی ہے وہیں بالائی علاقوں میں چند ایک مقامات پر ہلکی برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے،جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے ۔

ادھر قاضی گنڈ میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.4 ڈگری سیلشیس درج کیا گیا جو کہ معمول کے درجہ حرارت سے 13.3 ڈگری کم رہا ۔اسی طرح سیاحتی مقام پہلگام میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری سیلشیس رہا جو کہ 11 ڈگری کم تھا۔ وہیں گلمرگ میں 7.5 ڈگری تھا جو کہ معمول کے درجہ حرارت سے 12.7 ڈگری کم درج کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ 22 جون کی سپہر سے موسم میں بہتری کے امکانات ظاہر کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Jun 21, 2022, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.