پولیس اسٹیشن شہید گنج میں چوری کے الگ الگ واقعات کے سلسلے میں ایف آئی آر نمبرات 65،66/2021 اور 69/2021 پہلے ہی درج کئے گئے تھے۔ پولیس نے نقب زنی کے ان واقعات کو حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جنہوں نے تحقیقات کے دوران اترپردیش کے ایک شہری سمیت 3 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ ان میں سے ایک یو پی کا رہائشی ہے جو ڈپلیکیٹ چابیاں بنانے میں ماہر ہے۔ ان ملزمان کے قبضے سے 3 اسکوٹی ،ایک موٹر سائیکل، ایک ماروتی کار، چابیوں کا ایک گچھا اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ملزمان کو عدالت کے احکامات پر نابالغوں کے لئے مخصوص جوونائل ہوم منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:شوپیان انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک، دوسرے نے خود سپردگی کی
پولیس تھانہ شہید گنج نے ایف آئی آر نمبر 73/2021 کو بھی حل کر کے ملزم کو لاوے پورہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے قبضے سے اولڈ سیکرٹریٹ سرینگر میں ایک گاڑی سے چوری کی ہوئی 4 لاکھ کی نقدی رقم برآمد کی گئی۔ اس دوران درج ایف آئی آر زیر نمبر 67/2021 کے سلسلے میں بھی 2 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کی تحویل سے 52 ہزار کی رقم بر آمد کی گئی۔