ETV Bharat / state

خیام چوک واقعہ کی پولیس نے تردید کی - SSP SRINAGAR

اتوار کی شام خیام چوک علاقے میں دو بھائیوں کے درمیان لڑائی کا واقع پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں آپسی ہاتھاپائی میں ایک بھائی شدید زخمی ہوگیا اور اس کو زخمی حالت میں نزدیک ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کرایا گیا۔

خیام چوک واقع کی پولیس نے تردید کی
خیام چوک واقع کی پولیس نے تردید کی
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 10:10 PM IST

شہر سرینگر کے خیام چوک علاقے میں فائرنگ کے واقع کی تردید کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ یہ خبر سراسر بے بنیادہے اور افواہ پر مبنی ہے۔

ایس ایس پی سرینگر حسیب مغل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شہر سرینگر کے خیام چوک علاقے میں فائرنگ کا کوئی بھی واقع پیش نہیں ہے ۔ البتہ ہر طرف سے یہ افوہ پھیلائی گئی جس سے آس پاس علاقوں کے رہنے والوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ان افراد اور گروہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے جارہی ہے جنہوں نے اس طرح کی افواہ ہر سو پھیلاکر لوگوں کو تشویش میں مبتلا کیا۔ جبکہ ان واٹس ایپ گروپس اور دیگر نیوز سروس فراہم کرنے والے گروپس کے خلاف بھی قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جنہوں نے اس بے بنیاد خبر کو اپنے گروپس اور دیگر سماجی رابطے گاہوں کی وساطت سے آناً فاناً پھیلائی اور ہر طرف لوگوں میں تشویش اور تذبذب پیدا کیا۔
دراصل اتوار کی شام خیام چوک علاقے میں دو بھائیوں کے درمیان لڑائی کا واقع پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں آپسی ہاتھاپائی میں ایک بھائی شدید زخمی ہوا اور اس کو زخمی حالت میں نزدیک ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کرایا گیا تاہم اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسی واقعے کے پس منظر یہ افواہ پھیل گئی کہ علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری شدید زخمی ہوا۔
ادھر دو گرہوں کے درمیان ہوئی آپسی لڑائی کے تناظر میں پولیس نے باضابطہ طور کیس درج کیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.