ETV Bharat / state

سرینگر: شبانہ آتشزدگی میں کئی مکانات خاکستر - رہائشی مکانات خاکستر

سرینگر میں گزشتہ شب ڈاؤن ٹاؤن میں کئی مکانات آگ لگنے سے خاکستر ہو گئے۔ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سرینگر: شبانہ آتشزدگی میں کئی مکانات خاکستر

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 11:05 AM IST

سرینگر کے نواب بازار علاقے میں گزشتہ شب آگ کی واردات میں کم از کم 6 رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ شب نواب بازار علاقے میں ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً کئی دیگر مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس طرح کئی مکانات آتشزدگی کی نذر ہوگئے۔

سرینگر: شبانہ آتشزدگی میں کئی مکانات خاکستر

انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کے اس واقعے میں کم از کم 6 مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ادھر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سے منسوب کی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں جموں و کشمیر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.