ETV Bharat / state

سرینگر۔جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند

کشمیر کا بیرونی دنیا کے ساتھ و فضائی رابطہ منگل کے روز بھی بغیر کی کسی خلل کے جاری ہے۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ بند
سرینگر جموں قومی شاہراہ بند
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 1:39 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 8:50 PM IST

وادی کشمیر کو ملک وبیرون ملک کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر۔جموں قومی شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور قومی شاہراہ رام بن اور بانہال میں تازہ چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ادھر شمالی اضلاع کے علاوہ سرینگر میں آج صبح ہلکی برفباری ہوئی۔

وادی میں چلہ کلان کے اپنے 40 روزہ دور اقتدار کے آخری مرحلے میں داخل ہونے کے بیچ گزشتہ روز موسم خشک اور دن میں ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی تھی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے وادی، پیر پنچال اور چناب کے علاقوں میں پیر کی شام سے ہی برف وباراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ وادی میں 21 جنوری یعنی منگل کے روز درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری جبکہ 22 جنوری سے 26 جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 8:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.