ETV Bharat / state

سرینگر جموں قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند - بھاری برف باری

وادی کشمیر میں گزشتہ دو روز کے دوران ہوئی برفباری کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ سرینگر قومی شاہراہ آج تیسرے روز بھی بند ہے، ہائی وے پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 14, 2020, 1:10 PM IST

بتا دیں کہ کشمیر میں اتوار کی علی الصبح شروع ہونے والی برف باری کے تازہ مرحلے نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کے دوران شدت اختیار کرلی اور پیر کی صبح جب اہلیان کشمیر نیند سے اٹھے تو برف کی موٹی چادر نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

وادی کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ تیسرے روز بھی مسافر بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔ وہیں کشمیر کا بیرون دنیا سے فضائی رابطہ دو روز تک منقطع رہا۔
بھاری برف باری کی وجہ سے جہاں وادی بھر میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں وہیں بجلی کا نظام ایک بار پھر بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گیا ہے جس کے نتیجے میں وادی کے بیشتر علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ نیز ڈش ٹی وی خدمات بری طرح متاثر ہوجانے کے ساتھ ساتھ کیبل ٹی وی اور لینڈ لائن ٹیلی فون لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔

تاہم کشمیر میں موجود چند سو ملکی و غیر ملکی سیاح تازہ برف باری سے خاصے خوش نظر آرہے ہیں۔ سیاح مشہور سیاحتی مقامات بالخصوص گلمرگ اور پہلگام میں برستی برف کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز اور یادگاری تصویریں و ویڈیوز بنوانے میں مصروف دیکھا گیا۔ لیکن وہ کشمیر میں انٹرنیٹ خدمات کی کلی معطلی کی وجہ سے ان خوبصورت لمحوں کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر براہ راست نشر نہیں کرپائے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.