ETV Bharat / state

یہ غریب کنبے مدد کے طلب گار ہیں

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گذشتہ چند ماہ سے آگ کی متعدد واردتیں رونما ہوئیں جس میں کروڑوں روپے کی املاک راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے۔ حال میں سرینگر کے ہفت چنار علاقے میں بھی بھیانک آتشزدگی کا واقع پیش آیا جس میں نہ صرف 6 گھر مکمل طور پر خاکستر ہوئے بلکہ دو انسانی جانیں بھی تلف ہوئیں۔

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 5:42 PM IST

Updated : Apr 7, 2021, 7:00 PM IST

یہ غریب کنبے مدد کے طلب گار ہیں
یہ غریب کنبے مدد کے طلب گار ہیں

یہ راکھ غلام محمد شیخ کے گھر کی ہے جو کہ یہ نوجوان بین رہے ہیں۔ غلام محد شیخ نے اپنا یہ گھر بڑی محنت و مشقت سے کمائے ہوئے پیسوں اور بینک سے لیے گئے قرضے سے بنایا تھا لیکن افسوس ان کا یہ آشیانہ آگ کی نذر ہوکر اس وقت نہ صرف راکھ میں تبدیل ہوچکا ہے بلکہ غلام محد شیخ کی اہلیہ اور ان کا چھ سالہ بیٹا بھی بھیانک آگ میں جھلس کر فوت ہوگئے ہیں۔ غلام محد کا سب کچھ چھین گیا۔ آگ نے ان کے دیگر افراد خانہ کو اب سڑک پر لاکر کھڑا کیا ہے۔

یہ غریب کنبے مدد کے طلب گار ہیں
اگچہ آگ اس دوکان سے نمو دار ہوئی لیکن آگ اس قدر بھیانک تھی کہ آس پاس کے 6 مکان آنا فانا اس کی لپیٹ میں آگے۔ عبدالحمید شیخ کی اہلیہ اپنی بیٹیوں سمیت گھر کی راکھ کواس کوچے میں تک رہی ہے کہ کیا سے کیا ہوگا۔کل تک یہ کنبہ اپنی حثیت کے مطابق خوشی خوشی زندگی گزار رہا تھا لیکن ان کو کیا پتہ تھی کہ ان کی خوشیاں مایوسی میں تبدیل ہوجائی گی۔عبدالحمد اور انکی اہلہہ کہتی ہے مزدوری کر کے اس گھر کو چند سال پہلے تعمیر کیا تھا اور اب بیٹی کی منگنی کے لئے بھی تیار کررہے تھے جس کےلئے کچھ زیورات بھی جٹائے تھے لیکن سب کچھ راکھ بن گیا۔ اب یہ غیرب کبنے انتظامیہ سے دردمندانہ اپیل کررہے ہیں ان کی مدد کی جائے تاکہ ان کے اہل عیال کو کم از کم چھت میسر ہو۔ آگ سے متاثر ہوئے دیگر کنبوں کی کہانی بھی ان سے کچھ الگ نہیں ہے یہ سبھی مدد کے طلب گار ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے اگرچہ متاثرہ فی کنبہ کو پانچ ہزار کی امداد دی گئی ہے۔ وہیں ایک افلاحی ادارے نے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کی ہے لیکن غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے ان کنبوں کو چھت میسر کرنے کے لئے مزید امداد کی بےحد ضرورت ہے ۔

Last Updated : Apr 7, 2021, 7:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.