ETV Bharat / state

سرینگر: کورونا وائرس متاثرین میں اضافے سے تشویش - اضافے کے پیش نظر تشویش کا اظہار

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کورونا وائرس متاثرین میں اضافے کے پیش نظر پریس کانفرنس

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:43 PM IST

اس تعلق سے ڈپٹی کمشنر سرینگر کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں انہوں نے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کینٹینمنٹ ژون میں لوگوں نے اپنی مرضی سے جو بیریکیٹس ہٹائے ہیں وہ کافی تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس متاثرین میں اضافے کے پیش نظر پریس کانفرنس

اس دوران انہوں نے کہاکہ بیریکیٹس ہٹانے سے آنے والے دنوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔لیکن میں یہ بھی کہوں گا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ جو بھی کیسز آتے ہیں ان میں زیادہ ترغیر ریاستی باشندے ہوتے ہیں۔

اب تک شہر سرینگر میں 1 ہزار 900 سے زیادہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔ اس میں تقریباً 1 ہزار 300سے زیادہ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔جبکہ 600 متاثرین اب بھی زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید لوگوں سے کہا کہ بغیر ماسک پہنے گھروں سے باہر نہ نکلیں، ہر شخص کو ماسک پہنالازمی ہے ساتھ ساتھ سماجی دوری کا خاص خیال رکھیں ماسک نہ لگانے پہ 1 ہزار جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

جموں و کشمیر: عازمین حج کے پاسپورٹ اگست کے بعد تقسیم کرنے کا فیصلہ

ڈپٹی کمیشنر نے عید قرباں کے تعلق سے خاص طور پر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنے والی 'عید'پر بھی بھیڑ بھاڑ سے گریز کریں حتی کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں بھی سماجی دوری کا اہم خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.