ETV Bharat / state

E Challans Banned in Kashmir : کشمیر میں ٹریفک ای چالان پر پابندی عائد - سرینگر ای چالان پر پابندی

سرینگر میں سپیشل موبائل مجسٹریٹ نے ایک عرضی کی سماعت کے دوران ٹریفک پولیس کو حکم جاری کیا کہ ’’جب تک ای چالان میں تکنیکی خرابیوں کو صحیح نہیں کیا جائے گا تب تک پولیس ای چالان کا سلسلہ بند کرے۔‘‘court directs Traffic police to halt issuing E challans

کشمیر میں ٹریفک ای چالان پر پابندی عائد
کشمیر میں ٹریفک ای چالان پر پابندی عائد
author img

By

Published : Nov 29, 2022, 6:21 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر کی ایک عدالت نے ٹریفک پولیس حکام کو حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ای چالان سے جرمانہ عائد کرنا بند کریں، جب تک اس (ای چالان) سسٹم میں تکنیکی خرابیوں کو دور نہ کیا جائے۔ عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت دی ہے کہ ای چالان کے ذریعے جتنی بھی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے انکو فوری طور بغیر جرمانہ کے ریلیز کیا جائے۔ Srinagar court directs Halting of e Challans

یہ ہدایت ٹریفک پولیس کو آج سرینگر کے سپیشل موبائل مجسٹریٹ نے اس وقت جاری کی جب ایک درخواست کنندگان نے عدالت میں عرضی دائر کی تھی کہ سرینگر میں ٹریفک پولس نے بغیر کسی وجہ یا ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کے ای چالان کیا ہے۔ عدالت نے اس عرضی میں تفصیلات کی سنوائی کے بعد ٹریفک پولیس کو حکم جاری کیا کہ ’’جب تک ای چالان میں تکنیکی خرابیوں کو صحیح نہیں کیا جائے گا تب تک پولیس ای چالان کا سلسلہ بند کرے۔‘‘E challans halted in Srinagar

عدالت نے ایس ایس پی ٹریفک، مظفر احمد شاہ، کو ہدایت دی کہ درخواست کنندگان کا جرمانہ واپس ادا کیا جائے اور ای چالان کے ذریعے ضبط کی گئی گاڑیوں کو فوراً ریلیز کیا جائے۔ عدالت نے انسپکٹرز جنرل آف ٹریفک پولیس کو بھی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای چالان میں درستی لانے کے بعد ہی اس کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا ٹریفک پولیس کی آن لائن ای چالان سروس بند

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نظام کے متعلق متعدد گاڑی مالکان شکایت کرتے آرہے ہیں کہ انکو بغیر کسی خلاف ورزی کے یا بغیر کسی وجہ کے ای چالان کیا جا رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ’’ای چالان میں پولیس کوئی بھی وجہ بتائے بغیر جرمانہ عائد کرتی ہے جس سے انکو یا تو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے یا گاڑی کو ضبط کیا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس نے رواں برس ای چالان نظام جموں کشمیر میں لاگو کیا، تاکہ ٹریفک نظام میں بہتری آئے۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نظام سے ٹریفک میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے البتہ گاڑی مالکان پر کافی جرمانہ عائد کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.