ETV Bharat / state

سرینگر: سیاحت کے فروغ کے لیے تقریب منعقد - سیاحت پرہلہاد سنگ پٹیل

ورچوئل موڈ سے مرکزی وزیر سیاحت پرہلہاد سنگ پٹیل اور جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سہنا نے بھی خطاب کیا-

سیاحت کے فروغ کے سیاحت کے فروغ کے لیے تقریب منعقدلیے تقریب منعقد
سیاحت کے فروغ کے لیے تقریب منعقد
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 3:51 PM IST

کشمیر کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے مرکزی محکمہ سیاحت اور جموں و کشمیر محمکہ سیاحت کے اشتراک سے سہ روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سیاحت سے منسلک افراد نے حصہ لیا-

تین روزہ تقریبات کے دوران سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں مختلف تفریحی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی سیاحت سے منسلک افراد کے ساتھ صلاح مشورے کیے جارہے ہیں- اس تقریب کا افتتاح ایس کے آئی سی سی میں جموں و کشمیر لیفٹینینٹ گورنر منوج سنہا کے صلاح کار بصیر خان نے کیا-

سیاحت کے فروغ کے لیے تقریب منعقد

تقریب کے دوران سیاحت سے منسلک افسران نے جموں و کشمیر سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشاورت پیش کیے- جموں و کشمیر محکمہ سیاحت کے کمشنر سیکریٹریز سرمد حفیظ نے شرکا کو کشمیر اور جموں کے مناظر سے آگاہ کروایا-

ڈاکٹر جیوتسنا سوری، سی ایم ڈی للت سوری ہاسپیٹیلٹی گروپ، نے بتایا کہ اگرچہ کشمیر میں سیاحتی مقامات موجود ہیں لیکن انتظامیہ کو ان مقامات پر رابطہ سڑکیں اور انفراسٹرکچر میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے-

مشیر بصیر خان نے اس موقع پر بتایا کہ جموں وکشمیر میں سیاحتی مقامات کی کوئی کمی نہیں ہے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے انتظامیہ اس شعبہ سے منسلک افراد کے ساتھ مشاورت کر کے مزید مقامات کا اضافہ کرے گی اور ان مقامات پر سیاحوں کے لیے سہولیات فراہم کرے گی- ورچیول موڈ سے مرکزی وزیر سیاحت پرہلہاد سنگ پٹیل اور جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سہنا نے بھی خطاب کیا-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.