ETV Bharat / state

کشمیر میں منگل کو درمیانی شب سے بھاری برف باری متوقع - وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ برابر بحال و برقرار ہے

وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چلہ کلان اپنے آخری مرحلے میں ہے۔ اس دوران پیر کے روز جہاں موسم خشک رہا وہیں دن میں ہلکی دھوپ بھی نظر آئی جس سے اہالیان وادی کو سردی کی شدت سے قدرے راحت نصیب ہوئی ہے۔

کشمیر میں منگل کو درمیانی سے بھاری درجے کی برف باری متوقع

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 11:58 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:20 AM IST

ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں منگل کو درمیانی شب سے بھاری برف باری متوقع ہے تاہم 29 جنوری سے موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مغربی ہوائیں غالباً منگل کے روز وادی میں پہنچنے کا امکان ہے جس سے اہالیان وادی کو شدید سردی سے راحت نصیب ہوسکتی ہے اس دوران وادی میں میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔

وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ برابر بحال و برقرار ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پیر کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے کھلی رہی۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر پیر کے روز گاڑیوں کو سری نگر سے جموں روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کے آخری ایام کے دوران پیر کے روز موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی جس کے چلتے دوپہر کے وقت لوگوں کو پارکوں اور دکانوں کے تھڑوں پر دھوپ سے محظوظ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تاہم بعد سہ پہر آسمان پر گہرے بادل ایک بار پھر سایہ فگن ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یونین ٹریٹری آف لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 18.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 27.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 0.8 اور منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Intro:Body:

 Snowfall likely in Kashmir Valley on tuesday

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:20 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.