ETV Bharat / state

Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری - Highway to Jammu blocked

جموں و کشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں بھاری برفباری ہورہی ہے۔ سرینگر میں پانچ سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران برف کی پسیاں گرنے کی وجہ سے چندرکوٹ اور بانیہال کے درمیان مختلف مقامات پر نیشنل ہائی وے کو بند کردیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 6:56 AM IST

Updated : Jan 30, 2023, 1:05 PM IST

سری نگر میں بھاری برفباری
سرینگر میں برف باری

سری نگر (جموں و کشمیر): وادی کشمیر میں پیر کو برف باری کا ایک اور سلسلہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں سرینگر جموں ہائی وے بند ہونے کے علاوہ دور دراز علاقوں کو جانے والی سڑکیں بھی بند ہوگئیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی 'چلاں کلاں' کا مہینہ چل رہا ہے، جو 21 دسمبر سے شروع ہوتا اور یہ موسم سرما کا سب سے سخت دور ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق، جموں و کشمیر میں آج شام اور منگل کی صبح کے درمیان درمیانے درجے سے بھاری بارش/برفباری کی توقع ہے۔ پیر کی شام سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔ تاہم، چند مقامات پر منگل کی صبح تک بارش/برفباری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دریں اثناء بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے نقل و حمل بھی متاثر ہوئی ہے۔ افسر نے بتایا کہ 'جموں سری نگر قومی شاہراہ چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہے'۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے ساتھ ساتھ وادیٔ کشمیر کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 19 جنوری کو ہلکی برف باری ہوئی تھی، جس کی وجہ سے فضائی ٹریفک متاثر ہوئی تھی۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.5 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی تھی جب کہ گلمرگ میں 10.0 سینٹی میٹر، پہلگام میں 8.7 سینٹی میٹر، کپواڑہ میں 2.5 سینٹی میٹر، قاضی گنڈ میں 11.0 سینٹی میٹر، بانہال میں 2.0 سینٹی میٹر اور بٹوٹ میں 2.0 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی تھی۔ دریں اثنا مطلع ابرا آلود رہنے سے وادی کے شبانہ درجۂ حرارت میں مزید بہتری واقع ہوئی تھی۔

مقامی عوام کے مطابق برفباری کے دوران جان و مال کو نقصان پہنچانے والے چیزوں پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے، انتظامیہ صرف سڑکوں سے برف ہٹانے میں اقدامات اٹھا رہی ہے، جبکہ بھاری برفباری کے دوران رہائشی مکانوں اور سڑکوں کے متصل قد آور اور بڑے درختوں کے گر جانے سے جانی اور مالی نقصانات کے زیادہ خدشات رہتے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ غیر قانونی طریقہ سے مٹی کے کٹاؤ کی وجہ سے رہائشی مکانات پسیوں کی زد میں آجاتے ہیں، ماہرین نے سرکار سے اس بارے میں اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : Traffic Update Srinagar Jammu Highway تازہ برف باری کے بعد سرینگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

Snowfall In Kashmir کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برف باری

Last Updated : Jan 30, 2023, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.