ETV Bharat / state

جدید درآمد مشینین کشمیر میں برف ہٹانے کے لیے تیار - کشمیر مکینیکل انجینئرنگ محکمہ

Imported machines to clear snow from Kashmir streets مکینیکل انجینئرنگ محکمہ نے رواں برس کشمیری کی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لیے یورپی ممالک سے مشینیں درآمد کی ہیں۔

جدید درآمد مشینین کشمیر میں برف ہٹانے کے لیے تیار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 8:07 PM IST

جدید درآمد مشینین کشمیر میں برف ہٹانے کے لیے تیار

سرینگر (جموں کشمیر) : کشمیر میں برف باری کے دنوں عوام کو ایک ہی محکمہ کی تلاش ہوتی ہے، وہ ہے مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ۔ یہی محکمہ وادی کی سڑکوں پر سے برف ہٹانے کا ذمہ دار ہے اور آمد و رفت کو بحال کرنے میں اس کا اہم کردار ہے۔ ان دنوں اس محکمہ کے ملازمین برف صاف کرنے والی مشینوں کو تیار رکھنے میں مصروف ہیں۔

نصیر احمد، جو محکمے میں بطور آپریٹر کام کر رہے ہیں، اس وقت مشینوں کی مرمت کرنے میں مشغول ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مشینوں میں انجل آئیل، فلٹر کی تبدیلی، ہائیڈرالک کے لیے استعمال ہونے والے تیل کو تبدیل کر رہے ہیں، جبکہ دیگر سامان کی جانچ بھی کی جا رہی اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کیا سامان اور مشین صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں۔

ماضی میں اس محکمہ کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا کیونکہ پرانی مشینوں سے برف ہٹانے میں کافی وقت لگتا تھا۔ مزید برآں محکمے کے پاس مشینوں کی تعداد کم تھی۔ ایک اور آپریٹر منظور احمد بٹ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ جدید مشینوں کی وجہ سے محکمہ کافی مستحکم ہوا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نئی مشینیں چوبیس گھٹنے سے بھی زیادہ عرصے تک لگاتار کام کر سکتی ہیں۔ جس سے زیادہ سے زیادہ سڑکوں پر سے کم وقت میں برف کو ہٹایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں 'روایتی کانگڑی' کی بادشاہت برقرار

محکمے نے بیرونی ممالک سے نئی گاڑیاں لائی ہے جو جدید تکنیک سے لیس ہیں۔ محکمہ میکینکل اینڈ ہاسپٹل انجینئرنگ کے سپر اسٹینڈنگ انجینئر شفاعت احمد جیلانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس برس برف ہٹانے والی مزید 50 مشینیں لائی گئی ہیں جو جرمنی، اٹلی اور سویڈن سے امپورٹ کی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سیزن میں دس ہزار سے زائد کلومیٹر سڑکوں پر سے برف ہٹایا جا سکتا ہے۔ اور یہ مشینیں سڑکوں پر سے برفانی تودے صاف کرنے کے لئے بھی استعمال میں لائی جا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.