ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں خشک موسم کے بیچ نو اور دس دسمبر کو برف و باراں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں 9 اور 10 دسمبر کو میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ Snow forecast in Kashmir

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ نو اور دس دسمبر کو برف و باراں کی پیش گوئی

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 12:31 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 9 اور 10 دسمبر کو میدانی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف باری کا یہ سلسلہ 9 دسمبر کی رات سے شروع ہو کر 10 دسمبر کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں فی الحال 8 دسمبر تک مسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔دریں اثنا وادی میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Weather Update تلنگانہ میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.