ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف و بارش متوقع

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ temperature in Srinagar

کشمیر میں نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف و بارش متوقع

author img

By

Published : Oct 29, 2022, 12:33 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'وادی میں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف و بارش کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جس سے سردی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باعث کئی علاقوں خاص کر زوجیلا، مغل روڈ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔ Weather Forecast in Kashmir

محکمے نے کسانوں سے کھڑی فصلوں کو موسم خراب ہونے سے پہلے ہی کاٹنے کی تاکید کی ہے۔ ادھر وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں موسم خشک، یکم سے چار نومبر تک برف و باراں متوقع

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور موسم خزاں کی ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.