اس حوالے سکمز صورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دو الگ الگ آرڈر بالترتیب رواں ماہ کی 3 اور 5 تاریخ کو اجرا کیے گئے ہیں۔
جس کی رو سے پہلی آرڈر کاپی میں 4 نرسز اور دوسرے آرڈر میں 3 نرسز کے نام درج ہے۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ معاملے کی باریک بینی کو دیکھتے ہوئے اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر کے ساتھ مٹینگ میں باضابطہ طور مذکورہ نرسز کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مذکورہ نرسز کو خبردار کیا گیا تھا کہ دیگر نرسنگ سٹاف کو ترتیب دیے جارہے نئے ڈیوٹی شیڈول کے خلاف اکسانے سے باز آئے اور اپنی ڈیوٹی نئے شیڈول کے مطابق انجام دے۔ تاہم انہوں نے اس پر غور و فکر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ممبئی: فرضی ٹی آر پی کے نئے ریکٹ کا انکشاف
سکمز صورہ کے نرسز کے مطابق وہ جاری کردہ نئے تین مرحلوں کے ڈیوٹی شیڈول کے عین مطابق اپنے فرائض انجام دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اس حوالے سے کچھ دن قبل ہسپتال کی کئی نرسوں نے پریس کالونی سرینگر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا۔
اس موقع پر نرسز کا کہنا تھا کہ نئے شیڈول کے رو سے ڈیوٹی دینے سے ان پر کام کا مزید بوجھ زیادہ بڑھ رہا ہے۔ اسے نہ صرف انہیں کے صحت پر منفی اثرات پڑ ہوسکتے بلکہ ان کے گھر والے بھی متاثر ہونگے۔