ETV Bharat / state

SIU Filed Charge Sheet ایس آئی یو نے پانچ ملزموں کے خلاف چارج شیٹ پیش کی - ایس آئی یو سری نگر

ایس آئی یو سری نگر نے پانچ ملزمین کے خلاف این آئی اے عدالت میں چارج شیت داخل کی ہے۔ پولیس تررجمان کے مطابق محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد ملزمان کے خلاف باضابط طورپر قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 6:29 PM IST

سری نگر: ایس آئی یو سری نگر نے پانچ ملزموں جن میں دو عسکریت پسند اور تین عسکریت معاون شامل ہیں، کے خلاف این آئی اے کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یکم نومبر 2022کو پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر 69اور یو اے پی اے دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چھانہ پورہ سری نگر میں ایک کیس درج کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت کے ایس ڈی پی او صدر نے تحقیقات شروع کی اور بعد ازاں کیس کو ایس آئی یو سری نگر کے سپرد کیا گیا۔ بتادیں کہ پولیس نے ہرنہ بل چھانہ پورہ میں سپورٹس اسٹیڈیم کے نزدیک ایک ناکہ لگایا جس دوران دو مشتبہ افرادجن کی شناخت عامر مشتاق ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکن سوزتھ لاوے پورہ اور کابل رشید ڈار ولد مشتاق احمد کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے دو گرینیڈ ، موبائیل فونزاور سم کارڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے تھے۔

موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران اور ایک مشتبہ نوجوان عاقب جمال بٹ ولد محمد جمال ساکن سوزتھ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور اس کی نشاندہی پرایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگریٹھ میں ریلوے ٹریک کے نزدیک ایک آئی ای ڈی کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا اور بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ٹیم نے اس کو ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ مزید تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ گرفتار شدگان عامر مشتاق ڈار ، کابل رشید ڈار اور عاقب جمال بٹ سرگرم ملی ٹینٹوں مومن گلزار میر اور باسط احمد ڈار کے مدد گار ہیں اور مذکورہ ملی ٹینٹ معاونین کو سرگرم جنگجووں نے ہی سیکورٹی فورسز پر حملوں کی خاطر آئی ای ڈی اور گرینیڈ س فراہم کئے تھے۔

ان کے مطابق ٹھوس ثبوت و شواہد کے بعد منکشف ہوا کہ تینوں ملی ٹینٹ معاونین یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت درج کیس میں ملوث پائے گئے جبکہ سرگرم ملی ٹینٹ مومن گلزار میر اور باسط احمد ڈار کو بھی یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت درج کیس میں ملوث پایا گیا اور دونوں گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہیں۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی منظوری کے بعد ملزمان کے خلاف باضابط طورپر قانونی کارروائی شروع کی گئی اور منگل کے روز ان کے خلاف این آئی اے کی سری نگر عدالت میں چارج شیٹ دائر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Attached Residential Houses in Srinagar سرینگر اور اننت ناگ میں ایس آئی یو کی جانب سے چار رہائشی مکانات منسلک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.