ETV Bharat / state

کشمیر: کووڈ 19 سے ایک ہی دن میں نو اموات - وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس سے نو مریضوں کی موت ہونے سے اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد 114 تک پہنچ گئی ہے۔

جموں وکشمیر: کووڈ19 سے ایک ہی دن میں نو اموات

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 7:50 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی 9اموات سے اس مہلک وبا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 114 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ اس وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 7600 سے تجاوز ہو چکی ہے۔ تاحال 4856 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

جموں و کشمیر میں ایک ہی دن میں اس موذی مرض سے فوت ہونے والوں کی اب تک یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اب تک وادی کشمیر میں 100 مریض جبکہ صوبہ جموں میں 14 افراد اس وائرس سے فوت ہو چکے ہیں۔

جمعرات کو مرنے والے مریضوں میں ضلع کولگام سے تین، سرینگر سے دو، جبکہ شوپیان، بارہمولہ، ڈوڈہ اور بڈگام سے ایک ایک ہے، یہ اموات سرینگر کے سکمز (4)، ایس ایم ایچ ایس (3) اور سی ڈی ہسپتال (1) کمانڈ اسپتال ادھومپور (1) ہوئی ہیں۔

سرینگر میں سب سے زیادہ 27 افراد اس وائرس سے فوت ہوئے ہیں، بارہمولہ سے 18، کولگام سے 16، شوپیاں سے 13، اننت ناگ اور جموں 8، کپوارہ سے 5، پلوامہ سے 4، بڈگام 8، ڈوڈہ2، جبکہ بانڈی پورہ، پونچھ، ادھمپور، راجوری اور کٹھوعہ سے ایک ایک شخص ان مرنے والوں میں شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.