ETV Bharat / state

شبھم یادو نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اسلامک اسٹڈیز انٹرنس میں ٹاپ کیا

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 8:37 AM IST

ایک دلچسپ پیشرفت کے تحت سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں ایم اے اِن اسلامک اسٹڈیز کورس کے اس سال کے داخلہ ٹیسٹ پروگرام کے ٹاپر کوئی مسلم نہیں بلکہ شبھم یادو نامی ایک غیر مسلم ہے۔

شبھم یادو نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اسلامک اسٹڈیز انٹرنس میں ٹاپ کیا
شبھم یادو نے سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اسلامک اسٹڈیز انٹرنس میں ٹاپ کیا

شبھم یادو نے 73.25 پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور وہ دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکی صدف جانواری سے تقریباً 22 پوائنٹس سے آگے ہیں۔

شبھم نے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ یادو عام زمرے میں اس پروگرام کے لئے منتخب ہونے والے 54 طلباء میں واحد غیر مسلم اُمیدوار ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے شبھم نے کہا کہ وہ راجستھان کے الور علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور فلسفے کے طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسلام کے بارے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے دوست و احباب سے اس کے متعلق جانکاری حاصل کرتے ہیں۔

شبھم نے بتایا کہ میڈیا میں اسلام کی جو تصویر پیش کی جاتی ہے وہ حقیقت سے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ یو پی ایس سی امتحان میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں اور مستقبل میں اسلامک اسٹڈیز کا ہی مطالعہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں قائم سینٹرل یونیورسٹی نے حال ہی میں اس فہرست کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر عام کیا تھا۔

منتخب امیدواروں کی فہرست بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور جلد ہی وائرل ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.