ETV Bharat / state

دفعہ 370 کے فیصلے کو چیلینج کیا گیا

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کے خصوصی درجے کو ہٹائے جانے کے بعد سات شخصیات پر مشتمل ایک گروپ نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 26, 2019, 11:43 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:48 AM IST

اطلاعات کے مطابق اس گروپ میں سابق آئی اے ایس افسر و جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل اور سماجی کارکن شہلا رشید بھی شامل ہیں۔

اس گروپ نے صدراتی فرمان اور جموں و کشمیر تنظیم نو بل کو چیلینج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرضی پر 28 اگست کو سماعت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت نے ایک تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کر کے مرکز کے زیرانتظام دو علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا۔

مرکزی حکومت نے اس فیصلے سے قبل ہی وادی کشمیر میں انٹر نیٹ اور تمام مواصلاتی رابطوں کو بند کر دیا تھا اور جموں و کشمیر کے بڑے ہند نواز سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے کر نظر بند کر دیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.