ETV Bharat / state

Ramadan Moon Sighting شب قدر 17 اپریل کو منائی جائے گی، مفتی ناصر الاسلام - کشمیر میں رویت ہلال کمیٹی

جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شب قدر 17 اپریل کو منائی جائے گی اور اگر عید کا چاند 20 اپریل کو نظر آیا تو اس صورت میں عید کے بعد قضا روزہ رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ماہ رمضان کا پہلا روزہ 23 مارچ کو رکھا گیا ہے جبکہ بھارت میں ماہ رمضان کا پہلا روزہ 24 مارچ کو رکھا گیا ہے۔

shab-e-qadr-to-be-observed-on-april-17-jk-grand-mufti
شب قدر 17 اپریل کو منائی جائے گی، مفتی ناصر الاسلام
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 3:29 PM IST

Updated : Mar 28, 2023, 8:12 PM IST

شب قدر 17 اپریل کو منائی جائے گی، مفتی ناصر الاسلام

سرینگر: جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ اگر عید کا چاند 20 اپریل کو نظر آیا تو اس صورت میں عید کے بعد قضا روزہ رکھا جائے گا۔ وہیں شب قدر 17 اپریل کو منائی جائے گی۔
مفتی اعظم کی سربراہی میں سرینگر میں منگل کے روز ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس خصوصی اجلاس میں مولانا آغا سیدالحسن موسوی،مولانا فیاض احمد رضوی ،مسرور انصاری اور دیگر علماء کرام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ جموں و کشمیر میں شب قدر 17 اپریل کو منائی جائے گی اور اگر چاند کی رویت 20 اپریل کو ہوگی اور چاند نظر آنے کی صورت میں عید کے بعد قضا روزے کا اہتمام کیا جائے گا۔

مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ عید کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ علمائے کرام سے مکمل مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور اعلان سے پہلے محکمہ موسمیات سے بھی مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کشمیر میں پہلے روزہ کے تعلق سے تنازعہ کھڑا ہوا ہوا تھا۔جموں و کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الالسلام نے اعلان کیا تھا کہ انہیں چاند ملنے کی کہیں سے شہادت نہیں ملی ہے اس لئے جموں و کشمیر میں ماہ صیام کا آغاز 24 مارچ سے ہوگا۔ ان کے اس اعلان کے بعد پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے بعد کشمیر کی مساجد سے بھی اعلان ہوا کہ ماہ صیام کا آغاز 24 کے بجائے 23 مارچ سے ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مفتی اعظم نے پاکستان کے اعلان سے قبل ہی اپنا فیصلہ صادر کی،ا تاہم اسے عوام نے قبول نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: Darakshan Andrabi On Hilal Committee انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی

ماضی میں یہ تاثر عام تھا کی مفتی اعظم ریڈیو پاکستان سے اعلان سننے کے بعد ہی نئے ہجری مہینے کا اعلان کرتے تھے جس سے کبھی کوئی اختلافی صورتحال پیدا نہیں ہوتی تھی۔ کشمیر میں تاریخی طور ہجری کیلنڈر کیلئے پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی پر ہی اعتماد کیا جاتا ہے ۔ علماء کا استدلال ہے کہ اس کے لئے جغرافیائی پوزیشن ایک اہم فیکٹر ہے۔

Last Updated : Mar 28, 2023, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.