سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے رکھ کالونی نور باغ سے تعلق رکھنے والے کمسن لڑکے نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی جس کو عین موقع پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ رکھ کالونی نور باغ سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ کمسن لڑکے نے کسی عاشقانہ معاملے پر خود سوزی کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہریوں نے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال پہنچایا۔پولیس کے مطابق کمسن لڑکا اس حاڈثہ میں معمولی زخمی ہوا ہے اور اس کی حالت ہسپتال میں مستحکم ہے۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صفا کدل نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں اب ایسے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں جن کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔
مزید پڑھیں: Attempted Suicide: گاندربل میں خودسوزی کی کوشش کرنے والا نوجوان ہلاک
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ ایک رپوrٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔
(یو این آئی)