ETV Bharat / state

سوپور حملہ: 'کوتاہی ہوئی ہے، لیکن۔۔۔۔' - IGP Kashmir Vijay Kumar

ٓآئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ ہلاک شدہ کونسلروں نے میٹنگ سے قبل پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے وہ عسکریت پسندوں کا نشانہ بن گئے۔

سوپور حملہ: 'کوتاہی ہوئی ہے، لیکن۔۔۔۔'
سوپور حملہ: 'کوتاہی ہوئی ہے، لیکن۔۔۔۔'
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 1:08 PM IST

جموں و کشمیر پولیس (کشمیر زون) کے آئی جی پی وجے کمار نے بتایا کہ گزشتہ روز سوپور میں پیش آئے عسکری حملہ میں سکیورٹی کوتاہی ہوئی ہے لیکن ہلاک شدگان نے میٹنگ سے قبل پولیس کو مطلع نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے وہ عسکریت پسندوں کا نشانہ بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل میں ہوئی میٹنگ سے قبل انہیں پولیس کو مطلع کرنا تھا۔ تاہم ایسا نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود ان کی حفاظت پر چار اہلکار مامور تھے جو ان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی میں کوتاہی کی پاداش میں چاروں اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

سوپور حملہ: 'کوتاہی ہوئی ہے، لیکن۔۔۔۔'

وجے کمار نے کہا کہ اگر ان کی سکیورٹی پر تعینات پی ایس اوز نے جوابی کارروائی کی ہوتی تو عسکریت پسند حملہ انجام دینے میں کامیاب نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ چار پی ایس او کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک او جی ڈبلیو کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ کرنے کے منصوبے کو ایل ای ٹی کے ایک مقامی عسکریت پسند اور ایک غیر ملکی نے ان کے گھر پر بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور حملے میں زخمی کاؤنسلر کا بھی انتقال

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا جموں و کشمیر میں عسکریت پسند باہر کی رجسٹریشن والی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں، وجے کمار نے بتایا کہ حال ہی میں پکڑی گئی کچھ گاڑیاں سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کے لئے عسکریت پسندوں کے ذریعہ استعمال کی گئیں جن کی رجسٹریشن کشمیر میں نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے آر ٹی او نے بیرون ریاست سے خریدی گئی گاڑیوں کی کشمیر میں رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا ہے۔

بارہمولہ میں حراست میں لئے گئے نو نوجوانوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان سرحد عبور کرنے نہیں گئے تھے بلکہ وہ اس قبرستان کی جانب جا رہے تھے جہاں عسکریت پسندوں کو دفنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: 9 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے

انہوں نے یہ باتیں آر ٹی سی ہمہامہ میں گذشتہ دنوں لاوے پورہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے ایک سی آر پی ایف اہلکار کے خراج تحسین کی تقریب کے حاشئے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں: لاوے پورہ عسکری حملہ: زخمی سی آر پی ایف جوان چل بسا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.