ETV Bharat / state

Jammu IAF Base Blast: 'ایئرپورٹ سمیت حساس مقامات کی نگرانی بڑھائی گئی ہے'

انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ ڈرونز سے پیدا شدہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں سے ایئرپورٹ سمیت مختلف سکیورٹی تنصیبات پر سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

'ائرپورٹ سمیت حساس مقامات کی نگرانی بڑھائی گئی ہے'

author img

By

Published : Jun 29, 2021, 12:26 PM IST

جموں فوجی ایئرپورٹ پر مبینہ ڈرون سے حملہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرینگر اور دیگر اہم سیکورٹی تنصیبات پر نگرانی بڑھادی ہے۔

سرینگر میں پولیس کنٹرول روم میں کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ ڈرونز کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں سے انہوں نے ایئرپورٹ انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی فورسز اور فوج کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔ جس میں حساس سکیورٹی تنصیبات کی سکیورٹی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تکنیکی خطرہ ہے لیکن اس سے بھی ہم نمٹ لیں گے۔

'ایئرپورٹ سمیت حساس مقامات کی نگرانی بڑھائی گئی ہے'

یہ بھی پڑھیں: وزارتِ داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کو سونپی

یاد رہے کہ جموں ضلع میں گزشتہ دنوں فوجی ایئرپورٹ پر رات کے دوران مبینہ ڈرون کے ذریعے دو بم حملے کئے گئے تھے جس کی اعلیٰ سطحی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.