ETV Bharat / state

JK Delimitation جموں و کشمیر اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں کے لیے سیٹیں مختص کی جانی چاہئیں، سشیل مودی

راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران سشیل کمار مودی نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 میں ترمیم کرکے حد بندی کمیشن کی سفارشات کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔Sushil Kumar Modi on Kashmiri Pandits

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 1:17 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں کے لیے سیٹیں مختص کی جانی چاہیے، سشیل مودی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان سشیل کمار مودی نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 میں ترمیم کرکے حد بندی کمیشن کی سفارشات کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے سشیل کمار مودی نے کہا کہ کمیشن نے کشمیر سے نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں میں سے دو ارکان کو ریاستی اسمبلی میں نامزد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ کمیشن نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے نقل مکانی کرکے کشمیر میں آباد ہوئے ایک شخص کی نامزدگی کو بھی منظوری دی ہے۔ Seats Should Be Reserved For Kashmiri Pandits

سشیل کمار مودی نے کہا کہ کمیشن نے ان نامزد ارکان کو بھی وہی حقوق دینے کی بات کی ہے جو پڈوچیری قانون ساز اسمبلی کے نامزد ارکان کو دی گئی ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اب جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ میں ترمیم کی جانی چاہئے تاکہ کمیشن کی سفارشات کو قانون میں شامل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Soz On Delimitation Commission Report: "حد بندی کمیشن نے جموں و کشمیر میں اضطراب کا ماحول پیدا کیا"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.