ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سلمان ساگر سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:51 PM IST

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور پنچایتی و بلدیاتی ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ پر امن طریقے سے مکمل ہوئی۔ جموں و کشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی جن میں 305 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ کشمیر میں 16 حلقے ہیں جن میں 166 امیدوار ہیں جبکہ جموں میں 17 حلقے ہیں جن میں 139 امیدوار ہیں۔

salman_sagar reaction  on ddc elections
نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سلمان ساغر کی ای ٹی وی سے خصوصی گفتگو

جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ اختتام پذیر ہوا۔ ڈی ڈی سی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد ووٹنگ ہوئی، انتخابات کے تعلق سے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سلمان ساگر نے تمام رائے دہندگان کا شکریہ ادا کیا۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سلمان ساگر کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں سلمان ساگر نے کہا کہ ' انتخابات میں عوام کا بڑے پیمانہ پر شامل ہونا خوش آئند بات ہے۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ' لوگوں کو ابھی بھی اس بات پر اعتماد ہے کہ ووٹ ڈالنے سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

جنوبی کشمیر میں اپنی پارٹی کے امیدوار پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' انتظامیہ امیدواروں کو حفاظت فراہم کرنے کے دعوے کر رہی ہے جبکہ اس واقعے سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سارے دعوے کھوکھلے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد ووٹنگ

انہوں نےکہا کہ' ابھی بھی پانچ مرحلوں کے انتخابات ہونے باقی ہیں۔ سکیورٹی ایجنسیز کو چاہیے کہ وہ امیدوار، پارٹی اور ان کے کارکنان کی حفاظت کے لئے بندوبست کرے، تاکہ ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.