یہ فیصلہ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر کے کے شرما نے آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں کیا۔ میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم، مشن ڈائریکٹر ایم ڈی ایم اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ کووِڈ۔19 وبا کے پیش نظر مستحق بچوں کو خشک راشن (چاول) فراہم کئے گئے تھے تاکہ وہ یہ راشن گھروں میں پکا سکیں۔ آج واگزار رقم متعلقہ اضلاع کے چیف ایجوکیشن اَفسران ان کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے جمع کریں گے۔
واگزار رقم میں سے پرائمری کلاسوں کے بچوں کے حق میں یومیہ 4.97 روپے فی بچہ اور اپر پرائمری کلاسوں کے بچوں کو یومیہ 7.45روپے فی بچہ بطور پکانے کی قیمت فراہم کی جائے گی۔
مشن ڈائریکٹر ایم ڈی ایم نے مشیر کو مطلع کیا کہ کووڈ۔ 19کے وباپیش نظر لاگو لاک ڈاون کے سبب محکمہ خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین کے تعاون سے جموں و کشمیر کے زائد از 8لاکھ طلباء میں سکیم کے تحت خشک راشن ( چاول) فراہم کئے ۔
اُنہوں نے مشیر کو مزید بتایا کہ جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے 442768 طلباء جبکہ صوبہ کشمیر کے 359718 طلباء کو خشک راشن ( چاول ) فراہم کیا گیا ۔ اس کے علاوہ مڈڈے میل سکیم کے تحت پکانے کی قیمت کی رقم ان طلباء کے بین کھاتوں میں ڈی بی ٹی طریقہ کار کے تحت جمع کرنے کے لئے ان طلباءکے بینک کھاتوں کی تفصیل بھی حاص کی گئی۔
واضح رہے کہ مڈڈے میل سکیم کا مقصد سرکاری سکولوں میں اول سے آٹھویں جماعتوں میں پڑھنے والے بچوں کے تغذیہ کو بہتر بناناہے ۔ اس کے علاوہ نادار طبقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کو روزانہ سکول میں حاضری دینے کی جانب راغب کرنا بھی سکیم میں شامل ہے۔