ETV Bharat / state

روشنی ایکٹ: فاروق عبداللہ کی بہن سمیت کئی اہم لوگوں کا نام دوسری فہرست میں شامل

author img

By

Published : Nov 26, 2020, 1:35 AM IST

کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ جاری کی گی دوسری فہرست کے مطابق ایک سابق بیورو کریٹ اور اس کی اہلیہ سمیت زیادہ تر مستفید افراد نے اس اسکیم کے تحت رہائشی مقامات کو قانونی حیثیت دی، اس کے علاوہ ایسے درجنوں تاجروں کے نام بھی فہرست میں موجود ہیں جنہیں تجارتی عمارتوں کی ملکیت ملی ہے۔

Roshni Act
Roshni Act

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ کی بہن اور دو تاجر جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گی 130 افراد پر مشتمل روشنی ایکٹ کے تحت زمیں حاصل کرنے والے افراد میں شامل ہیں۔

کشمیر انتظامیہ کے ذریعہ جاری کی گی دوسری فہرست کے مطابق ایک سابق بیورو کریٹ اور اس کی اہلیہ سمیت زیادہ تر مستفید افراد نے اس اسکیم کے تحت رہائشی مقامات کو قانونی حیثیت دی، جبکہ ایسے درجنوں تاجروں کے نام بھی موجود ہیں جن کو اپنی تجارتی عمارتوں کی ملکیت ملی ہے۔

فاروق عبد اللہ کی بہن سوریہ عبد اللہ کا نام بھی ان مستفید افراد میں شامل ہے جن کو رہائشی اسکیم کے تحت تین کنال سے زائد پلاٹ کی ملکیت ملی۔
اس فہرست کے مطابق اس زمین کو حکام نے منظور کر لیا تھا لیکن اس کے لئے ابھی ایک کروڑ روپئے کی فیس ادا نہیں کی گئی تھی۔ اس کے نام پر اراضی کی منظوری کے وقت سے اس کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گی پہلی فہرست میں سابق وزیر خزانہ حسیب درابو اور ان کے تین رشتہ دار شہزادہ بانو، اعجاز درابو، افتخار درابو، معروف تاجر اور کانگریس لیڈر کے کے آملا، رچنا آملہ، وینا آملہ، مشتاق احمد، سابق بیورو کریٹ محمد شفیع پنڈت اور ان کی اہلیہ نگہت پنڈت، سید مظفر آغا روشنی کا نام اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد میں شامل ہیں۔

وہیں جموں میں روشنی کے علاوہ دیگر تجاوزات والی اراضی کی فہرست جس میں تجاوزات ہیں لیکن محصولات کے ریکارڈ میں نہیں دکھایا گیا، سید اخون نیشنل کانفرنس (این سی) رہنما، ایم وائی خان، عبدالماجد وانی، سابق وزیر کانگریس، اسلم گونی، ہارون چودھری این سی رہنما، سابق وزیر سجاد کیچلو کے نام اس فہرست میں درج کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.