ETV Bharat / state

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں روڈ سیفٹی ہفتہ کا اہتمام - ٹریفک قوانین کی جانکاری

ٹریفک قوانین پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے جموں و کشمیر کے بیشتر اضلاع میں 31 واں روڈ سیفٹی ہفتہ کی مناسبت سے تقاریب کاانعقاد کیا گیا۔

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں روڈ سیفٹی ہفتہ کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 11, 2020, 8:04 PM IST

کشمیر کے ضلع سرینگر، بارہمولہ، بانڈی پورہ کپوارہ اور شوپیاں میں انتظامیہ کی جانب سے عام شہریوں کو ٹریفک قوانین کی جانکاری فراہم کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔

کشمیر کے بیشتر اضلاع میں روڈ سیفٹی ہفتہ کا اہتمام

اس موقع پر روڈ سیفٹی ہفتہ کو ایک مشن کے طور پر منانے اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں عام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ شہباز احمد مرزہ نے منی سیکریٹریٹ بانڈی پورہ سے مین مارکیٹ تک ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی تاکہ ٹریفک حادثات پر روک لگائی جاسکے

ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ روڈ سیفٹی ویک کے دوران لوگوں کی ٹریفک قوانین پر عمل آوری کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

شمالی ضلع بارہمولہ میں بھی ٹریفک قوانین کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینے کے لیے ایک تقریب کا افتتاح کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر جی این یتو نے ٹریفک قوانین پر 100 فیصد عمل کرنے کی تلقین کی۔

عام لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی

تقریب میں ایس ایس پی بارہمولہ عبدالقیوم، محکمہ ٹرانسپورٹ کے ملازمین اور ٹرانسپورٹ یونین سے جڑے افراد نے شرکت کی۔

شوپیان میں بھی روڈ سیفٹی ویک کے سلسلے میں پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔ اے ڈی سی شوپیان نے روڈ سیفٹی ویک کا افتتاح کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں عام لوگوں کے علاوہ ڈرائیوروں نے شرکت کی۔اس دوران اے ڈی ڈی سی اور دیگر مقررین نے ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

ٹریفک قوانین پر 100 فیصد عمل کرنے کی تلقین کی گئی

اس موقع پر ضلع افسران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ روڈ سیفٹی کے لیے اپنا تعاون فراہم کریں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.