مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں رضائے مصطفے نورانی جامع مسجد تکیہ شریف اعلی پیر راجپورہ منڈی میں جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں پانچ حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ اس حوالے سے امام و خطیب سید شاہد حسین بخاری نے بتایا کہ یہاں سالانہ طور پر گیارہویں شریف ہوتی ہے اسی موقع کی مناسبت سے آج سالانہ جلسہ دستار بندی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا جو ہر مدرسے میں سال ہا سال سے منعقد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں سالانہ جلسہ دستار بندی کا اہتمام کیا گیا، پانچ حافظ قرآن طلباء جنہوں نے اپنے سینوں میں قرآن پاک کو محفوظ کیا ہے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے علماء کرام کے ہاتھوں ان خوش نصیب طلبا کی دستار بندی کی گئی اور انہیں اسناد سے بھی نوازا گیا۔
واضح رہے کہ ان طلباء کا تعلق ضلع پونچھ, ضلع راجوری, اور ضلع ریاسی ہے جنہوں نے مکمل قرآن پاک کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا گیا۔ ان کے علاوہ سرپنچ رفیق مدنی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک طالب علم ہمارے علاقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے نہایت ہی خوشی کا مقام ہے کہ پہلا طالب علم ہمارے علاقہ سے ہے جس نے اپنے سینے میں قرآن پاک کو محفوظ کیا ہے۔ انہوں امید ظاہر کرتے ہوے کہا کہ آئندہ بھی اس ادارے سے ہمارے بچے روشنی بن کر نکلیں اور دین کی روشنی گھر گھر تک پہنچے تاکہ باطل مٹ جائے اور حق ہمیشہ بلند رہے۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو دین کی تعلیم حاصل کرائیں، کیونکہ مذہبی تعلیم ہی ایک ایسا راستہ ہے جو ہر مشکل کا حل ہے اور یہی وہ علم ہے جو انسان کو برائیوں سے بچاتا ہے اور اچھائی کی طرف لاتا ہے اور امید ہے کہ ایسے ہی طلباء اس ادارے سے حافظ قرآن نکلیں گے اور گھر گھر دین کی روشنی پھیلائیں گے۔
مزید پڑھیں:شوپیان: جامعہ منار الہدیٰ میں حفاظ کی دستاربندی تقریب
Jalsa Dastar Bandi رضائے مصطفے نورانی جامع مسجد تکیہ شریف اعلی پیر راجپورہ میں جلسہ دستار بندی کا اہتمام - رضائے مصطفے نورانی جامع مسجد تکیہ شریف
رضائے مصطفے نورانی جامع مسجد تکیہ شریف اعلی پیر کے امام و خطیب سید شاہد حسین بخاری نے بتایا پانچ حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی ہے۔