ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن سے ٹرانسپورٹ صنعت بدحال

ٹرانسپورٹرز ویلفیئر فورم کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف نے بتایا کہ 'لاک ڈاؤن سے قبل سرینگر ضلع مجسٹریٹ نے انہیں معاونت اور ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک وہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔'

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 3:19 PM IST

Restore transport: J&K transporters to administration
ٹرانسپورٹ بحال کیا جائے: ٹرانسپورٹرز

وادی کشمیر میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور اس سے قبل گزشتہ برس پانچ اگست کے کرفیو سے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد زبردست معاشی بدحالی کا شکار ہو گئے ہیں۔
ڈرائیورز اور کنڈکٹرز بے روزگار ہوئے ہیں جبکہ مالکان کو بینک لون، انشورنس فیس اور دیگر اخراجات ادا کرنے پڑ رہے ہیں۔
ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ اور متعلقہ حکام کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ہیں لیکن ان کے مطابق انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے-
انہوں نے حکومت سے معاونت کی گزارش کی ہے لیکن حکومت اس کے برعکس ٹوکن ٹکیس میں اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر رہی ہے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے-

ٹرانسپورٹ بحال کیا جائے: ٹرانسپورٹرز
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عبدالاحد نامی بس ڈرائیور نے بتایا کہ پانچ اگست کے بعد بندشوں اور اب لاک ڈاؤن سے وہ بے روزگار ہوگئے ہیں جس سے ان کا گزارا کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ٹرانسپورٹرز ویلفیئر فورم کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل سرینگر ضلع مجسٹریٹ نے انہیں معاونت اور ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک وہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ عزت و وقار سے اپنا روزگار کما سکے-ٹرانسپورت یونین کے چئیرمین شبیر بٹ نے سوال کیا کہ اگر انتظامیہ نے ایس آر ٹی سی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی ہے تو پھر نجی ٹرانسپورٹ پر پابندی کیوں؟

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جیسے بھی حالات ہوں، اس کا جمیازہ صرف ٹرانسپورٹ صنعت کو اُٹھانا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.