سکمز بمنہ میں تعینات ان تمام ڈاکٹروں نے سکمز کے ناظم ڈاکٹر عبدالغنی آہنگر کے نام تحریری طور ایک عرضی پیش کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حفاظتی سامان مانگنے پر انتظامیہ کو مذکورہ ڈاکٹر کو برخواست کرنے کا فیصلہ ایک سخت قدم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں سکمز بمنہ ہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے ریزیڈ ڈاکٹرآصف علی بھٹ کو پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ (پی پی ای) کا مطالبہ کرنے پر نوکری سے برخواست کر دیا تھا۔
ان کا کہنا ہے تھا کہ ’’مسلسل گزارش اور عرضیاں دائر کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو ضروری پی پی ای فراہم نہیں کیا تھا اور پی پی ای دینے کے برعکس انکو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا تھا۔‘‘
مذکورہ ڈاکٹر کی حمایت کرتے ہوئے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ناظم سکمز کو لکھا ہے کہ ’’سکمز بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو سے ڈاکٹر آصف کووڈ 19 کیلئے حفاظتی سامان مہیا کرنے کا بار بار مطالبہ کرتے آئے تھے لیکن حفاظتی سامان دستیاب کرنے کے بجائے پرنسپل نے انہیں ڈرایا اور جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔‘‘
انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آصف ایک ہونہار اور محنت کش ڈاکٹر ہیں جو پیشہ ورانہ فرائض بحسن خوبی انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے سکمز کے ناظم سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کو بحال کیا جائے اور ڈاکٹروں کو حفاطتی سامان فراہم کیا جائے۔