جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت 72 واں یوم جمہوریہ منایا گیا جہاں لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر خان مہمان خصوصی تھے اور انہوں پریڈ کے دوران سلامی لی۔
سخت سیکورٹی اور غیر اعلانیہ ہڑتال کے بیچ یوم جمہوریہ کی تقاریب منعقد - jk latest
وادی میں 72ویں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب دارالحکومت سرینگر میں واقع شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔
سخت سیکورٹی بندوبست اور غیر اعلانیہ ہڑتال کے بیچ یوم جمہوریہ تقاریب منعقد
جموں کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت 72 واں یوم جمہوریہ منایا گیا جہاں لیفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر خان مہمان خصوصی تھے اور انہوں پریڈ کے دوران سلامی لی۔
پولیس، سی آر پی یف کے سینکڑوں اہلکار تعینات کئے گئے تھے اور ڈرون کے ذریعے اس پورے علاقے کی نگرانی کی جارہی تھی۔
تقریب سے ایل جی کے مشیر بصیر خان نے خطاب کیا جس میں انہوں لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کے حکمرانی میں ہوئے یا ہونے والے تعمیراتی کاموں کی تفصیلات پیش کی۔ برف اور منفی درجہ حرارت کے بیچ اس تقریب میں پولیس اور سی آر پی ایف کے دستوں نے پریڈ کے دوران سلامی پیش کی۔ وہیں تقریب کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
سرینگر میں دکانیں، کاروباری ادارے بند تھے۔ اگرچہ کسی بھی علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے کوئی ہڑتال کال نہیں دی گئی تھی لیکن شہر میں بازار بند رہے۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد آج یہ چوتھی ایسی بڑی تقریب تھی جو غیر منتخب حکومت میں منعقد ہوئی-