ETV Bharat / state

Kashmiri Actor Mir Salman: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا مداح کشمیری اداکار میرسلمان سے خصوصی گفتگو - کشمیری اداکار میر سلمان

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان جیسے معروف بالی وڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے والے کشمیری اداکار میر سلمان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ادکاری نو سے پانچ بجے والا کام نہیں ہے۔ Rendezvous with Kashmiri Actor Mir Salman

شاہ رخ خان کا مداح اداکار سلمان
شاہ رخ خان کا مداح اداکار سلمان
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 12:36 PM IST

شاہ رخ خان کا مداح اداکار سلمان

سرینگر (جموں و کشمیر) : جہاں گزشتہ دو برسوں کے دوران جموں و کشمیر خاص کر وادی میں 150 سے زائد فلم شوٹ کی گئی ہیں وہیں یہاں کے مقامی اداکاروں کو بھی اپنا ہنر منظر عام پر لانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا ہوئے ہیں۔ ان ہی ہنرمند اداکاروں میں سرینگر کے رہنے والے میر سلمان بھی شامل ہیں۔ سلمان ابھی تک چار فلموں اور کئی ویب سیریز اور ایڈفلمز میں کام کر چکے ہیں۔

جہاں سلمان نے ارباز خان جیسے معروف بالی ووڈ اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے وہیں لوگوں کو تناؤ، تصّور، شور ویر، اور جان وانڈیو میں سلمان کی اداکاری بے حد پسند آئی ہے۔ اس کے مزید اُن کے چار دیگر پروجیکٹس بھی جلد ہی ریلیز ہونے والے ہیں۔ میر سلمان کا کہنا ہے کہ رواں برس کم از کم ایسی چار فلمیں منظر عام پر آئیں گیں جن میں انہوں نے اداکاری کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران میر سلمان نے کہا انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا تاہم سنہ 2019 سے ہی انہوں نے پیشہ ورانہ طور پر باقادگی کے ساتھ اداکاری شروع کی۔ میر سلمان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا: ’’میرا نام سلمان ہے لیکن میں شاہ رخ کا مداح ہوں۔ میں نہ صرف اُن کی اداکاری بلکہ ان کی شخصیت سے بھی کافی متاثر ہوں۔‘‘

سلمان، جو انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کر چکے ہیں، نے کہا کہ ’’ابتدا میں اہل خانہ کو بھی میرا اداکاری میں طبع آزمائی کرنا پسند نہیں آیا، مجھے ابتدا میں کافی مشکلات سے جوجھنا پڑتا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ سب ٹھیک ہوتا گیا، مجھے اہل خانہ کی جانب سے بھی کافی سپورٹ اور پذیرائی ملی۔‘‘ سلمان نے کہا کہ اداری کی شروعات انہوں نے تھیٹر سے کی ہے اور کئی ویب سیریز میں کام کرنے کے بعد انہیں بڑے پردے پر اداکاری کا چانس ملا۔ انہوں نے کہا کہ کئی ایسی فلمیں، جو اس وقت پوسٹ پروڈکشن کے مراحل سے گزر رہی ہیں، جن میں انہوں نے کام کیا ہے، رواں برس ریلیز ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: Armaan Web Series Shooting in Kashmir "ارمان" ویب سریز میں اہم کردار میں نظر آئیں گے کشمیری اداکار

اداکاری کے حوالہ سے سلمان کا کہنا ہے کہ ’’ہر ایک شعبے میں، شروعات میں، جد و جہد کرنی پڑتی ہے۔ ادکاری کشمیر میں زیادہ مقبول نہیں یہاں تو نو سے پانچ بجے والے کام کو ہی اصل پیشہ اور محفوظ ذریعہ معاش سمجھا جاتا ہے، تاہم حالات بدل رہے ہیں اور لوگوں کو یہ سمجھنے میں وقت لگے گا کہ اداکاری نو سے پانچ بجے والا کام نہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.