ETV Bharat / state

SMC On Illegal Encroachments : دودھ گنگا نالہ کے اردگرد غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کی ہدایت - doodh ganga nallah srinagar

سرینگر میونسپل کارپوریشن نے دودھ گنگا نالہ پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود منہدم کریں، بصورت دیگر ایس ایم سی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 8:03 PM IST

سرینگر:سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر ملک نے آلوچی باغ سے چھتہ بل تک دودھ گنگا نالہ کے اردگرد سرکاری اراضی پر تعمیرات کھڑی کرنے والوں کو سات دنوں کا وقت دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن نے دودھ گنگا نالہ پر قبضہ کرنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سات روز کے اندر اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود منہدم کریں،بصورت دیگر ایس ایم سی کارروائی کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔

ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر ملک کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دودھ گنگا نالہ آلوچی باغ سے چھتہ بل تک جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر تعمیراتی کھڑی ہوئی ہیں، اُنہیں سات دن کا وقت دیا جاتا ہے کہ وہ از خود ان ڈھانچوں کو منہدم کریں بصورت دیگر نہ صرف ایس ایم سی از خود کارروائی کرئے گی بلکہ قابضین کے خلاف قانون چارہ جوئی بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں: Demolition Drive Resumed in Jammu: جموں میں انہدامی کارروائی دوبارہ شروع کی گئی

انہوں نے مزید بتایا کہ قابضین دودھ گنگا نالہ کے اردگرد غیر قانونی تجاوزات کو سات دنوں کے اندر اندر صاف کریں،ایسا نہ کرنے پر ایس ایم سی کارروائی شروع کرئے گی ۔

ذرائع نے بتایا کہ اگلے ہفتے یعنی 13 فروری سے کشمیر بالعموم اور شہر سرینگر میں بالخصوص بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم شروع کرنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو باضابط طور پر ٹاسک بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے انتظامیہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم چلائی جارہی ہے۔ اس پیچ ہزاروں کنال سرکاری اراضی اور کاہچارئی پر غیر قانونی قبضہ ہٹا دیا گیا ہے۔ بی جے پی کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے اس کارروائی کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اور ان کے مطابق انتظامیہ جموں وکشمیر کی عوام کو اس مہم سے پریشانیوں میں مبتلا کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.