ETV Bharat / state

کشمیر میں ماہ رمضان کے پیش نظر تمام ہوٹل و ریستوران بند - ایس ایس پیز

وادی کشمیر میں بدھ کو ماہ رمضان المبارک کے پہلے دن تمام ریستوران، ہوٹل اور ٹی سٹال بند رہے۔

کشمیر میں ماہ رمضان کے پیش نظر تمام ہوٹل و ریستوران بند

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 8:36 PM IST

بتادیں کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی منگل کی شام ہلال رمضان نظر آنے کے بعد بدھ کو ماہ رمضان کا پہلا روزہ رکھا گیا اور منگل کی شام کو 'نماز تراویح' بھی ادا کی گئی۔

وادی کے تمام مین قصبوں بشمول سری نگر میں بدھ کے روز ماہ رمضان کے احترام میں تمام ریستوران، ہوٹل اور ٹی اسٹال بند رہے اور سری نگر کے سول لائنز میں واقع مشہور 'فوڈ سٹریٹ' بھی بند رہی۔

ہوٹل و ریستوران کے ساتھ ساتھ کناروں پر قائم چھوٹے ٹی اسٹال بھی بند ہیں۔ کئی ٹی اسٹال مالکوں نے چائے کی بجائے دوسری چیزیں جیسے عربی خرمے وغیرہ بیچنا شروع کیا ہے۔

وادی کے دیگر قصبوں میں بھی ہوٹل و ریستوران بند رہنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

وسطی ضلع بڈگام کے صدر مقام میں بھی بدھ کے روز تمام ہوٹل، ریستوران اور ٹی اسٹال بند رہے۔

دریں اثنا ماہ رمضان کے 'غرہ' کا اعلان ہونے کے بعد لوگوں نے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرتے ہوئے 'تراویح نماز' ادا کی۔

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ کی طرف سے وادی میں شبانہ کرفیو کے نفاذ سے اگرچہ لوگوں میں تراویح نماز کی ادائیگی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے تھے۔ تاہم جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تمام ضلع مجسٹریٹوں اور ایس ایس پیز کو اپنے اپنے علاقوں میں کرفیو اوقات کے دوران مذہبی تقریبات اور نماز تراویح کی ادائیگی کو ممکن بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.