عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ "بی جے پی کے کونسلر راکیش پنڈتا کشمیر میں سیاست دانوں کی اس لمبی فہرست میں شامل ہوئے جنہیں مین سٹریم اور انتخابی سیاست سے وابستہ ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور قتل کیا گیا۔"
انہوں نے مزید لکھا کہ "میں اس حملے کی مذمت کرتا ہوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں-"
یاد رہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے راکیش پنڈتا پر اندھا دھند گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھیں:
کشمیر میں بی جے پی رہنما کا قتل
پولیس کا کہنا تھا کہ راکیش پنڈتا کی حفاظت پر دو پولیس اہلکار مامور تھے لیکن وہ سکیورٹی گارڈز کے بغیر ایک دوست کے گھر گئے تھے جہاں عسکریت پسندوں نے ان کو ہلاک کر دیا۔