ETV Bharat / state

Frisking in Lal Chowk Srinagar راجوری حملہ کے بعد لال چوک سرینگر میں راہگیروں کی جامہ تلاشی - High Alert In Jk

راجوری میں مشتبہ حملے میں چھ شہریوں کی ہلاکت کے بعد حکام نے سکیورٹی فورسز کو الرٹ پر رکھا ہے۔ اس دوران جگہ جگہ پر سی آر پی ایف اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لے رہی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔Rajouri Incident Security Forces On Alert

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 10:01 PM IST

راجوری حملہ کے بعد لال چوک سرینگر میں راہگیروں کی جامہ تلاشی

سرینگر: راجوری میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد حکام نے سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس دوران جگہ جگہ پر پولیس و سی آر پی ایف کے بھاری نفریتعینات کی گئی ہے۔Frisking in Lal Chowk Srinagar

وہیں یوم جمہوریہ کے پیش نظر انتظامیہ نے وادی میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جبکہ سرینگر کے تاریخی لال چوک میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے آج اچانک لوگوں کی نقل حرکت کو روکتے ہوئے راہگیروں کی جامہ تلاشی لی گئی۔اچانک لالچوک کی گھیرا بندی سے عام لوگ ششدر رہ گئے جبکہ دکاندار بھی اس اچانک کاروائی سے تذبذب کے شکار ہوگئے تاہم بعد میں فورسز نے گھیرہ بندی ختم کی اور حالات معمول پر آگئے۔ اچانک اور غیر متوقع چیکنگ سے کچھ دیر تک کیلئے حالات پرتنائو نظر آنے لگے تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آگئی ۔Security Checking In Kashmir

سکیورٹی فروسز نے اس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے۔ سکیورٹی فورسز نے امیرا کدل ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کے تمام آنے جانے والے لوگوں کی باریک بینی سے پوچھ تاچھ اور چیکنگ کی۔

مزید پڑھیں: Search Operation In Rajouri راجوری شہری ہلاکت کے بعد علاقہ میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن

دریں اثنا جموں صوبے کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو سرمائی دارالحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے خصوصی ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔
جہاں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجیوں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے، وہیں میدانی علاقوں میں جنگجووں کی سرگرمیوں پر بریک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں کے سبھی پولیس اسٹیشنوں میں تعینات عملے کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔High Alert In Jk

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.